قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

منگل 9 اگست 2016 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (کل) بدھ کو ہوگا جس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے انتظامی اور قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت عمران ظفر لغاری کریں گے۔ کمیٹی الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر موٴثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تجاویز دے گی۔ کمیٹی ٹیلی ویژن چینلز کی طرف سے ایسے ملزمان جن پر مقدمات چل رہے ہیں، کے اعترافی بیانات کی تحقیقات بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :