سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی اپیل پریو م سوگ منایا جاگیا،قومی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:56:57 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:55:42 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:54:33 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:42:22 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:31:49 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:29:56 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:21:53 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:21:53 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:21:52 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:20:12 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 19:13:09
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کوئٹہ

سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی اپیل پریو م سوگ منایا جاگیا،قومی پرچم سرنگوں رہا

تمام جامعات،کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے،تاجروں کابھی کاروباربندرکھنے کااعلان

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء ) سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش حملے میں 72افراد کی شہادت کے بعد منگل کے روز کوئٹہ شہر کی فضا سوگوار ہے۔سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی اپیل پریو م سوگ منایا جارہا ہے۔ کوئٹہ کی تمام جامعات،کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تاجروں نے بھی کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ کے سول اسپتال میں دہشت گردی اور معصوم انسانی جانوں کے نقصان پر کوئٹہ سمیت ملک بھر کی فضا سوگوار ہے۔

بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، قومی پرچم سرنگوں ہے، وادی کوئٹہ میں فضا سوگوار ہے۔صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں آج ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، بلوچستان یونیورسٹی ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی آج بند رہیں گے۔

وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے ایک روزہ سوگ کے باعث تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔سانحہ کوئٹہ میں اپنے ساتھیوں کے جانی نقصان پر وکیل بھی غمزدہ ہیں، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی اپیل پر آج یو م سوگ منایا جا رہا ہے۔لاہور میں سانحہ کوئٹہ پر یوم سوگ میں سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری اور ہائی کورٹ میں یوم سوگ ہے، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ، صرف ارجنٹ مقدمات کی سماعت کی جا رہی ہے۔سپریم کورٹ بار نے سات روز ، پاکستان بار ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز اور لاہور چیمبر نے تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشنز کی اپیل پر آج ملک بھر میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے، وکلابرادری مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکال رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ وکلا سیاظہاریکجہتی کیلئے سٹی کورٹ کراچی پہنچ گئے،ایڈیشنل آئی جی نے سیکورٹی پر بریفنگ دی،مراد علی شاہ نے سٹی کورٹ کے پارکنگ گیٹ کا معائنہ کیا۔لاہور اور ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے، سانحہ کوئٹہ پر پسرور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

09/08/2016 - 19:29:56 :وقت اشاعت