اسلام آباد میں سیکیورٹی اداروں کاسرچ آپریشن،77مشتبہ افرادگرفتار

سرچ آپریشن سیکرٹریٹ، مارگلہ، کراچی کمپنی اور رمنا کے علاقوں میں کیاگیا

منگل 9 اگست 2016 19:29

اسلام آباد میں سیکیورٹی اداروں کاسرچ آپریشن،77مشتبہ افرادگرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) وفاقی دارا لحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کامشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا،دو موٹر سائیکل ، ایک گاڑی قبضہ پولیس میں لی گئی ، گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ، مارگلہ، کراچی کمپنی اور رمنا کے علاقوں میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا،اس دوران سرچ آ پر یشن 80 گھر وں کی تلاشی لی گئی اور مذکورہ مقامات پر رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کئے گئے ، سرچ آپریشن کے دوران77مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ،گرفتار افراد کے قبضے سے دو موٹر سائیکل اور بغیر کاغذات کے ایک گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ۔

(جاری ہے)

، ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :