سکھر،اے سیکشن تھانے کی عمارت پر قومی پرچم کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی

منگل 9 اگست 2016 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) سکھرپولیس کی جانب سے تمام پولیس موبائلوں اور تھانوں پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت مگر اے سیکشن تھانے کی عمارت پر قومی پرچم کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی ،کئی جگہ سے پھٹ گیا پولیس افسران اور اہلکاروں نے پرچم کو تبدیل کرنے کی زحمت تک گوارانہ کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے سندھ پولیس کے تمام پولیس افسران کو اپنی سرکا ری گاڑیوں یہاں تک کہ پولیس موبائلوں اور تھانوں پر قومی پرچم لگانے کے احکامات جا ری کیے گئے ہیں جس پر فوری طور پرعمل شروع ہوگیا ہے اور تمام پولیس کے افسران نے مو بائلوں اور دیگر سرکا ری گا ڑیوں سمیت تھانوں پرقومی پرچم لہرا دیئے ہیں تاہم سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر لگے قومی پرچموں کی حالت زارانتہائی خستہ ہے جس میں سکھر کا ایسیکشن تھانہ سرفہرست میں شامل ہے جس کی عمارت پر لگے قومی پرچم کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے اور ہوا کے زور پر اس کی حالت یہ ہے کہ وہ بلکل پھٹ چکا ہے مگر سکھر پولیس کے افسران کی نظرکرم اس نہیں پڑی ہے اور وہ بدستور اے سیکشن تھانے کی عمارت پر آویزاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :