وزیر بلدیات خیبرپختونخوا کا چارسدہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے دورہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ

منگل 9 اگست 2016 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور گئے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ چارسدہ میں ہونے والے بم دہماکے میں ٹی ایم اے چارسدہ کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی انہوں نے فردا فردا ہر زخمی سے خیریت دریافت کی اور علاج معالجہ کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر زخمیوں کے لئے فی کس ایک ایک لاکھ روپے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ۔سینئر صوبائی وزیر نے محکمہ صحت کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ زخمیوں کے بہتر علاج کے سلسلے میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :