Live Updates

دشمن ضرب عضب کی کامیابی سے بوکھلا کر نہتے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں‘ اعجاز احمد چوہدری

کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت براہ راست ملوث ہے ‘ رہنما تحریک انصاف

منگل 9 اگست 2016 19:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستا ن تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کا بد ترین واقعہ ہے دشمن ضرب عضب کی کامیابی سے بوکھلا کر نہتے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں ،کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت براہ راست ملوث ہے لیکن حکمرانوں کے پاس ثبوت ہونے کے باوجود بھارت کے خلاف آواز بلند کرنے کے بجائے آنکھیں بند کر کے سوئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی عوام کے ساتھ نہیں مودی کے ساتھ کھڑے ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کے تمام پہاڑ توڑ دئیے ہیں لیکن موجودہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی میں تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے ماہ آزادی میں دہشت گردی کا المناک واقعہ ایک قومی سانحہ ہے ، پوری قوم دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں کا خون ضرور رنگ لائے گی ، دہشت گرد پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ، بلوچستان کے حکمران عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات