آرمز ٹریڈ ٹریٹی پر اگر پاکستان دستخط کرتا ہے تو وزارت دفاعی پیدوار کو اس پر کوئی اعتراض نہیں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کووفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی بریفنگ کمیٹی نے اے ٹی ٹی پرموقف کیلئے آئندہ اجلاس میں وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام کو طلب کر لیا

منگل 9 اگست 2016 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے دنیا میں ہتھیاروں کی غیر قانو نی فروخت کی روک تھام کیلئے بنائے گئے ''آرمز ٹریڈ ٹریٹی (اے ٹی ٹی )'' پر اگر پاکستان دستخط کرتا ہے تو وزارت دفاعی پیدوار کو اس پر کوئی اعتراض نہیں، ''آرمز ٹریڈ ٹریٹی (اے ٹی ٹی )'' پر دستخط کر نے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ وزارت خارجہ نے کر نا ہے ۔

کمیٹی نے ''آرمز ٹریڈ ٹریٹی (اے ٹی ٹی )'' کے حوالے سے موقف کیلئے آئندہ اجلاس میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کر لیا۔پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 3سال قبل ملکی دفاعی مصنوعات کی برآمدات 25سے 30ملین تھیں جو گزشتہ سال بڑھ کر 105ملین ہو گئی ہیں اور رواں سال ہم نے ملکی دفاعی مصنوعات کی برآمدات کا ہدف 150ملین مقرر کیا ہواہے۔

(جاری ہے)

پیر کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین ،سیکرٹری دفاعی پیداوار ، پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) و دیگر متعلقہ حکام اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آرمز ٹریڈ ٹریٹی (اے ٹی ٹی ) سے ہم سے کوئی تعلق نہیں ،اس حوالے سے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ بہتر بتا سکتے ہیں ،اس موقع پر سید نوید قمر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دنیا میں ہتھیاروں کی غیر قانو نی فروخت کی روک تھام کیلئے بنائے گے ''آرمز ٹریڈ ٹریٹی (اے ٹی ٹی )'' پر 110ممالک دستخط کر چکے ہیں مگر پاکستان ،بھارت اور چین نے اس پر دستخط نہیں کئے،چین اے ٹی ٹی پر دستخط کر نے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ سے اے ٹی ٹی کے حوالے سے پوچھا تھا مگر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہتر جواب وزارت دفاعی پیداو ار ہی دے سکتی ہے،اسلئے اے ٹی ٹی کو ایجنڈے پر رکھا، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اے ٹی ٹی کا ہم سے کوئی تعلق نہیں،اس پر دستخط کر نے ہیں یہ نہیں یہ وزارت خارجہ کا کام ہے،کمیٹی وزارت خارجہ کو طلب کرے ،اور اگر ضرورت پڑی تو ہم بھی اجلاس میں آجائیں گے اور اپنے متعلق سوالات کا موقع پر ہی جواب دے دیں گے،جس پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کر لیا۔(

متعلقہ عنوان :