وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پربھرپور آواز اٹھانے کافیصلہ

اقوام متحدہ کشمیر یوں کو حق خودارادیت دلانے میں ناکام رہا، مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے،ظلم و تشدد کے باعث بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبارہاہے ،ریاستی عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے وزیراعظم نواز شریف کااجلاس سے خطاب

منگل 9 اگست 2016 18:51

وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے پربھرپور آواز اٹھانے کافیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہونے کے ناطے کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنا میری ذمہ داری ہے،مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے،ظلم و تشدد کے باعث بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبارہاہے،کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔

منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن کی تیاریوں سے متعلق امور پر غور کیاگیا ۔ اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری،وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے شرکت کی،اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ اور اقوام متحدہ کے متوقع ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ بھارت کو ادراک ہونا چاہیے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک علاقائی تنازعہ ہے،مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے،ظلم و تشدد کے باعث مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آواز کو دبایا جارہاہیے،کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے،معصوم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کی مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعظم ہونے کے ناطے کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنا میری ذمہ داری ہے اور دنیا کو باور کرائیں گے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد ان کا حق ہے۔