وزیر اعظم کے اردگرد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ،شیخ رشید
موجودہ حکومت کرپٹ نا اہل ہے میرے دورے کا مقصد بلوچستان کے عوام کیساتھ غم میں برابر کا شریک ہونا ہے ،سانحہ سول ہسپتال کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،محمود اچکزئی بھارت کے ایجنٹ ہیں، ، میڈیا سے گفتگو
منگل 9 اگست 2016 18:37
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے اردگرد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جن میں محمود خان اچکزئی ، مولانا فضل الرحمان ، آفتاب شیر پاؤ اور چند ایک سیاستدان شامل ہے ۔ موجودہ حکومت کرپٹ نا اہل حکومت ہے میرے دورے کا مقصد بلوچستان کے عوام کیساتھ ان کے غم میں برابر کا شریک ہونا ہے سانحہ سول ہسپتال کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
محمود خان اچکزئی نے سانحہ سول ہسپتال کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس سے یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ وہ انڈیا اور را کے ایجنٹ ہے مفاد پرست ہیں ۔نہوں نے یہ بات منگل کے روز سانحہ سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میں نے 13اگست کو جو ریلی راولپنڈی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا وہ پروگرام کے مطابق نکالی جائیگی جبکہ 16اگست کو عمران خان نے جو تحریک شروع کی تھی اس کے پروگرام میں معمولی سی تبدیلی کی گئی اب وہ 20اگست کو شروع کی جائیگی ۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج نے جو رول ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ موجود حکومت اور اس کے اتحادی جس لوٹ مار میں مصروف ہے ان کو اس کا احساب دینا ہوگا ۔ کیونکہ وزیر اعظم اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ پانامہ لیکس کا سامنا نہیں کرسکتے انہیں پتہ ہے انہوں نے کرپشن کی ہے اور جب احتساب ہوگا۔ تو وہ نا اہل ہوجائینگے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ سول ہسپتال میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جن میں وکلاء صحافی اور دیگر لوگ شامل ہیں دراصل یہ پاکستان کیخلاف ایک اعلان جنگ ہے ہم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے کیونکہ ہمیں اپنی عوام عزیز ہے ہم کسی صورت میں ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں ۔اس موقع پر معراج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ سانحہ سول ہسپتال میں ہماری تنظیم کے ایک کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں بلوچستان کے عوام کے حوصلہ بلند ہے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.