سانحہ کوئٹہ کے بعد لاہور کے وکلاء کی سکیورٹی کمیٹی بن گئی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 18:23

لاہو( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) پنجاب بار کونسل میں سانحہ کوئٹہ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے ،وکلاء اور عدالتوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں پانچ ممبروں پر مشتمل سکیورٹی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کوپنجاب بار کونسل لاہور کے دفتر میں وائس چیئرمین چودھری محمد حسین نے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ممبر پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی، منیر حسین بھٹی اور رفیق جٹھول سمیت پنجاب بار کے دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں سانحہ کوٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں وکلاء اور عدالتوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے جمیل اصغر بھٹی، منیر حسین بھٹی ، عبدالصمد خان بسریا، شاہنواز اسماعیل اور ملک سرود پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو سکیورٹی کے معاملات پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور آئی جی پولیس سے ملاقات کریگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی، اجلاس میں پنجاب بار کونسل کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ فی کس مالی امداد دی جائے اور ان کے لواحقین کو سرکاری ملازمتیں بھی دی جائیں۔