سکیورٹی پلان روزانہ کی بنیاد پر مرتب کرنے کی ہدایت

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 18:17

سرگودھا( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے محکموں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان روزانہ کی بنیاد پر مرتب کریں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں تمام محکموں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں اور دفاتر کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے واک تھرو گیٹس ‘ میٹل ڈیٹیکٹر ‘ سی سی ٹی وی کیمرے خریدنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔