پولیس کے چھاپے،456 لیٹرشراب و ناجائز اسلحہ برآمد،3 افراد گرفتار

منگل 9 اگست 2016 18:13

عارفوالا۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء ) پولیس کے شراب فروشی کے مختلف اڈوں پر چھاپے،456 لیٹرشراب و ناجائز اسلحہ برآمد،3 افراد گرفتار،تفصیل کے مطابق سمیع کالونی میں تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر فیروز خاں نے پولیس نفری کے ہمراہ اطلا ع پر شراب فروشی کے مختلف اڈوں پر چھاپے مارکر456 لیٹرشراب برآمد کرکے اسد محمود اور صفدر محمود سکنہ پل پیر کوٹ کوگرفتارکرلیا،اسی طرح پولیس نے نواحی گاؤں 23/KBسے ناصر کو ناجائز پسٹل 30بور اور چارعدد گولیوں سمیت گرفتارکر کے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :