ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ون ویلرز کے خلاف فوری طور پر اقدامات کریں ،ڈی سی او

منگل 9 اگست 2016 18:08

پاکپتن۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ون ویلرز کے خلاف فوری طور پر اقدامات کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی ا وعرفان احمد سندھو نے ون ویلر وں کے خلاف اقدامات کرنے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، جس میں متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی مو جو دتھے ، ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے ون ویلنگ کے خونی کھیل پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے سلسلہ میں زیر و ٹالر نس پالیسی کا مظاہرہ کیا جائے ، ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں سخت اقدامات ، پولیس و دیگر متعلقہ ادارو ں کے افسران مانیٹرنگ ، پیٹرولنگ کے دوران پکڑے جانے والے ون ویلرز کی فوری گرفتاری اور ان کے والدین اور سر پر ست کو بھی طلب کیا جائے ، ون ویلر ز کے موٹر سائیکل بھی ضبط کیے جائیں اور سپر داری درخو استو ں کی عدالتو ں میں مو ثر طو ر پر پیروی کی جائے ، اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارو ں کے افسران مر بو ط حکمت عملی کے تحت مو ثر اقدام کریں ۔

متعلقہ عنوان :