جشن آزادی کی تقریبا ت کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے ،فیصل عمران و ٹو

منگل 9 اگست 2016 18:08

پاکپتن۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء ) زندہ قومیں اپنے قومی تہوارو ں کو شایان شان طریقے سے مناتی ہیں ، جشن آزادی کی تقریبا ت کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے ، جشن آزدی تجدید عہد کادن ہے اور اس دن کی مناسبت سے ہمیں تجدید عہد کرنا ہے کہ سبز ہلالی پر چم دنیا کے پر چمو ں میں سے ایک عظیم پر چم ہے اور اسے مزید سربلند رکھنے کیلئے ہمیں انتھک محنت کرنا ہوگی ، ان خیالات کا اظہار ڈی او سپورٹس فیصل عمران و ٹو نے مختلف ٹیموں کے درمیان والی بال کے کھیلے گئے میچز کے دوران کیا، علاوہ ازیں والی بال کے میچ مو سے وال والی بال کلب کا مقابلہ پیر غنی والی بال کلب ،ورسیں والی بال کلب کا مقابلہ بائیل گنج والی بال کلب سے منعقد ہوا جس میں موسے وال والی بال کلب اور ورسیں والی بال کلب کی ٹیمیں فاتح قرار پائیں ۔