اختیارات کے ناجائز استعمال پر اے ایس آئی معطل
منگل 9 اگست 2016 17:52
پشاور ۔09 اگست ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایک اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک شہری نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو درخواست دی تھی کہ تھانہ ریگی کے اے ایس آئی صداقت خان نے اختیارت کا ناجائز استعمال کر کے اُس کے بھائی کو بغیر کسی جُرم کے حبس بے جا میں رکھا اور اُسے ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
آئی جی پی نے درخواست میں لگائے گئے الزامات کو جب متعلقہ سینئر پولیس افسروں کے ذریعے چیک کیا تو انہوں نے درخواست میں لگائے گئے الزامات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ۔ آئی جی پی نے متعلقہ سینئر پولیس افسروں کی رپورٹ کی روشنی میں اے ایس آئی صداقت خان کو فوری طور پر معطل کر کے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم صادر کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.