پنجا ب حکومت کی جانب سے جہیز فنڈ کمیٹی نے 12لاکھ روپے 60غریب مستحق خواتین میں تقسیم

منگل 9 اگست 2016 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) پنجا ب حکومت کی طرف سے محکمہ اوقاف کے تحت جہیز فنڈ کمیٹی نے 12لاکھ روپے غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے 60مستحق خواتین میں تقسیم کر دیے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے داتا دربار کے دفتر میں 20ہزارکے چیک فی کس 60خواتین میں بطور جہیز فنڈ تقسیم کیے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شائستہ پرویز ممبران کمیٹی مسز ایاز صادق ، غزالہ سعد رفیق ، نسیم طارق ، مجتبیٰ شجاع الرحمن ، سہیل ضیا بٹ ، نفیسہ امین اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر نور محمد اعوان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :