شہرقائد میں موسم ابر الودرہنے کے ساتھ بوندا باندی کاامکان

منگل 9 اگست 2016 17:50

شہرقائد میں موسم ابر الودرہنے کے ساتھ بوندا باندی کاامکان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔جنوب مغربی علاقوں سے سمندری ہوائیں 18 سے 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔کراچی میں آئندہ آنے والے دنوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بار ش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :