ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سندھ ہائی کورٹ کا دورہ
وکلاء رہنماؤ ں سے ملاقات میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالوں وکلاء کی تعزیت،سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی سٹی کورٹ میں آمد ورفت کے غیر ضروری تمام راستے بند کردیئے جائینگے، واک تھرو گیٹس پر پولیس کی مزید نفری تعینات کی جائیگی،ایس ایس پی سٹی
منگل 9 اگست 2016 17:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے منگل کو سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ کا دورہ کیا ہے ۔ڈی جی رینجرز نے وکلاء رہنماؤ ں سے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی تعزیت کی اور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔جبکہ سانحہ کوئٹہ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالتوں کی سیکیورٹی پر جائزہ اجلاس ہوا ہے ،جس میں عدالتوں کے گرد اونچی چوکیاں قائم کرنے اور شارع پروین رحمان پر پولیس گشت کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر منگل کو سکیورٹی اقدماات کا جائزہ لینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچے ۔انہوں نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا بھی دورہ کیا اور پاکستان بار کونسل ،سندھ بار کونسل ،سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔(جاری ہے)
ملاقات کے دورارن وکلاء رہنماؤ ں نے ڈی جی رینجرز کو بتایا کہ وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن سکیورٹی کے حوالے سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں ۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سکیورٹی پلان مرتب کیا جارہا ہے ۔پہلے مرحلے میں عدالتوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں وکلاء کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔میجر جنرل بلال اکبرنے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے وکلا کے لواحقین سے ہمدری ہے اور ہم وکلاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈی جی رینجرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے چیئرمین بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ہمیں سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے وکلاء سے اپیل کی کہ جب بھی عدالتوں میں آئیں تو وہاں سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو چیکنگ کرواکر اندر جائیں ۔اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور یہ اقدام ان کی سکیورٹی کے لیے ہی کیا گیا ہے ۔دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے بعد اور انسداد دہشت گردی عدالتوں کی سیکیورٹی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایس اسی پی ضلع جنوبی ، متعلقہ ایس ایچ اورز اور انسداد دشہت گردی عدالتوں کے ججز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے گی اور پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ ریپڈ رسپانس فورس بھی تعینات کی جائیگی۔ اجلاس میں عدالتوں کے گرد اونچی چوکیاں قائم کرنے اور شارع پروین رحمان پر پولیس گشت کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سٹی فیض اﷲ کوریجو نے سٹی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی کورٹ میں آمد ورفت کے غیر ضروری تمام راستے بند کردیئے جائیں گے جب کہ واک تھرو گیٹس پر پولیس کی مزید نفری تعینات کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.