ریو اولمپکس گیمز مینز ہاکی، جرمنی نے بھارت،ارجنٹائن نے کینیڈا کو شکست دے دی

منگل 9 اگست 2016 17:28

ریو اولمپکس گیمز مینز ہاکی، جرمنی نے بھارت،ارجنٹائن نے کینیڈا کو شکست ..

ریو ڈی جنیرو ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں جرمنی نے بھارت اور ارجنٹائن نے کینیڈا کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ کے گروپ بی کے میچ میں جرمن ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم کی طرف سے ویلن اور روہر نے گولز کئے، بھارت کی طرف سے واحد گول روپندرپال سنگھ نے کیا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے کینیڈا کو 1 کے مقابلے مین 3 گولز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی۔