بزدلانہ حملہ ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔آرمی چیف
دہشتگردی کیخلاف حاصل ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دینگے،کورکمانڈرزصوبوں کو ہرممکن مدد فراہم کریں،ملک میں جاری کومبنگ آپریشن میں تیزی لائی جائے،دہشتگردوں کے سلیپر سیل کے مکمل خاتمے تک ٹارگٹ آپریشن جاری رکھے جائیں۔جنرل راحیل شریف کی کورکمانڈرز کانفرنس میں ہدایت
ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اگست 2016 17:21
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،جس میں تمام کورکمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز نے شرکت کی،کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی،جبکہ انسداددہشتگردی کے تناظر میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔کانفرنس میںآ رمی چیف جنرل راحیل شریف نے تمام کورکمانڈرز اور انٹیلیجنس اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشن میں تیزی لائی جائے۔جبکہ دہشتگردوں کے سلیپر سیل کے مکمل خاتمے تک ٹارگٹ آپریشن جاری رکھے جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورکمانڈرز صوبوں کو ہرممکن مدد فراہم کریں۔
جبکہ صوبوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے تربیت میں تعاون کیا جائے۔انہوں نے کورکمانڈرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ہسپتال میں عدلیہ پر بزدلانہ حملہ کیا گیا۔بزدلانہ حملہ ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔دہشتگردی کے خلاف حاصل ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے تمام کورکمانڈرز اور انٹیلی جنس اداروں کو کومبنگ آپریشن تیز کرنے اور دہشتگردوں کے سلیپنگ سیلز ختم کرنے کیلئے ٹارگٹ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.