عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے ‘خواجہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:35:28 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:34:32 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:34:32 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:21:56 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:19:24 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:19:22 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:18:15 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:18:15 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:16:55 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:15:46 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 17:15:46
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے ‘خواجہ سلمان رفیق

ہسپتالوں میں عوام کو دستیاب طبی سہولیات کی جانچ پڑتال کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جارہا ہے‘ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ عوام الناس تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،عوام کو دستیاب سہولیات کی جانچ پڑتال کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جارہا ہے ،وزیراعلیٰ محکمہ صحت پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر ہنگامی میٹنگ لے رہے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے یہ بات کمشنر آفس ملتان میں ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے محکمہ صحت کے افسران کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری صحت ڈاکٹر ساجدچوہان، ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ اور اے سی جی سرفراز احمد بھی موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے کا کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے ڈاکٹر کو مسیحا کہا جاتا ہے لیکن کچھ ڈاکٹر سرکاری ٹائم میں پرائیوٹ پریکٹس کرتے ہیں اور یہ روایت بڑھتی جارہی ہے ۔

ایسے ڈاکٹروں کا رویہ سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں کی بجائے پرائیوٹ کلینک کے مریضوں سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ ہسپتال میں موجود دوائیوں کے باوجود مریضوں سے میڈیسن باہر سے منگوائی جاتی ہیں ۔ خواجہ سلمان رفیق نے اوپی ڈی میں سینئرڈاکٹروں کی غیرحاضری پر نہایت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ڈاکٹر زکی پوری زندگی طب کے پیشے سے وابستہ رہنے سے ان کا تجربہ زیادہ ہوتا ہے۔

اس لئے ایمر جنسی میں سینئر ڈاکٹروں کو مریضوں کو دیکھنا چاہیے ۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ ہر قسم کے فعال اور غیر فعال میڈیکل آلات اور مشینری کی لسٹیں مہیا کی جائیں تاکہ قابل مرمت مشینوں کو آپریشنل کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کانگو ، ڈینگی اور دیگر مہلک بیماریوں سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ درست تشخیص اور کیس ہسٹری کا طریقہ کار اپنایا جائے ۔

مختلف بیماریوں کے مریضوں کو مختلف انداز سے ڈیل

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/08/2016 - 17:19:22 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان