ہمیں متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے ٗ وقت سیکورٹی اداروں کے بارے منفی بیانات دینے کا نہیں ٗ مشاہد اﷲ خان
منگل 9 اگست 2016 17:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ وقت سیکورٹی اداروں کے بارے منفی بیانات دینے کا نہیں۔
(جاری ہے)
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی سینئر پارلیمنٹیرین ہیں ایجنسیوں کی غفلت کے بارے اسمبلی میں ان کے بیان بارے مجھے علم نہیں ٗ اس وقت قوم اور حکومت سمیت تمام سیاسی اکابرین کے متحد ہو کر دہشت گردوں کے خلاف صف آراء ہونے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوری حق ہے مگر اس وقت ہمیں اختلافات ایک طرف رکھ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اگر ہم ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھائیں گے تو دہشت گردوں کے مقاصد کو تقویت ملے گی یہ وقت آپس کے اختلافات ختم کرنے اور قوم کو متحد کرنے کا ہے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.