احمدیار، پولیس کے شراب فروشی کے مختلف اڈوں پر چھاپے،456 لیٹرشراب ،ناجائز اسلحہ برآمد،3 افراد گرفتار

منگل 9 اگست 2016 17:03

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء ) پولیس کا شراب فروشی کے مختلف اڈوں پر چھاپے456 لیٹرشراب اور ناجائز اسلحہ برآمد-3 افراد گرفتارتفصیل کے مطابق سمیع کالونی میں تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر فیروز خاں نے پولیس نے نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلا ع پر شراب فروشی کے مختلف اڈوں پر چھاپے مارکر456 لیٹرشراب برآمد کرکے اسد محمود اور صفدر محمود سکنہ پل پیر کوٹ کوگرفتارکرلیا جبکہ نواحی گاؤں 23/KBسے ناصر کو ناجائز پسٹل 30بور اور چارعدد گولیوں سمیت گرفتارکرلیا پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :