محکمہ تر قی نسواں کے تحت یو م آزا دی پا کستا ن شا یا ن ِ شا ن طر یقہ سے منا یا جا ئے گا،ارم خالد

منگل 9 اگست 2016 17:01

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء)وزیر اعلیٰ سندھ کی معا ون خصو صی برا ئے تر قی نسواں ار م خا لد نے کہا ہے کہ محکمہ تر قی نسواں کے تحت یو م آزا دی پا کستا ن شا یا ن ِ شا ن طر یقہ سے منا یا جا ئے گا اس سلسلے میں 14اگست کو ایک تقریب کا انعقا د کیا جا ئے گا جس میں شہر کی مختلف این جی اوز ،سول سو سائٹی اور اسکول کے بچوں کو مدعو کیا جا ئے گا ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف شعبہ زندگی میں کا م کر نے والی این جی اوز کے نما ئندو ں نے شر کت کی جن میں عو ر ت فاؤنڈیشن ،ہینڈز ،ایس پی او ،لیگل ایڈ فو ر م ،وومن ڈیو لپمنٹ فا ؤ نڈیشن اور لیا ر ی کمیو نٹی سینٹر کے نما ئندے شا مل تھے ۔معا ون خصوصی ارم خا لد نے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے فو ر ی اقدا ما ت کئے جا ئیں گے اور ان کی فلا ح و بہبو د کے لئے جا ر ی منصو بو ں کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے گا ۔انہوں نے تما م این جی اوز کے تعا ون سے محکمہ کی کا ر کر دگی کو بہتر سے بہتر بنا نے کی تجا ویز اور کو ششوں پر زور دیا اور تعا ون پر شکریہ ادا کیا ۔