کراچی،آفاق احمد کے خلاف کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی

منگل 9 اگست 2016 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف کیس کی سماعت سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے وکلا کے احتجاج کے باعث ملتوی کی گئی۔آفاق احمد اور دیگر واٹر بورڈ کے ملازم جمیل بلوچ کو 2001 میں اغوا کا الزام ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ کورنگی میں اغوا کا مقدمہ درج ہے۔آئندہ سماعت پر کیس میں وکلا کی جانب سے حتمی دلائل دئیے جائیں گے۔