ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد شروع

منگل 9 اگست 2016 16:59

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد شروع

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی سپر ہائی وے پر لگنا شروع ہوچکی ہے ، منڈی میں ملک بھر سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر جانوروں کی قیمتیں گذشتہ سال سے 20 فیصد زائد ہیں ۔

(جاری ہے)

700ایکڑ پر مشتمل کراچی سپر ہائی وے مویشی منڈی کو 5 وی آئی پی بلاک سمیت 26 بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے چھوٹے اور بڑے جانور لائے جا رہے ہیں ، جبکہ عوام ابھی سے خریداری کے لئے منڈی کا رخ کر رہے ہیں ۔

مویشی منڈی میں دور دراز علاقوں سے آئے بیوپاری انتظامیہ کی جانب سے دی گئی سہولیات سے کافی حد تک مطمئن نظر آتے ہیں ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کراچی کی اس مویشی منڈی میں لگ بھگ 3 لاکھ چھوٹے بڑے جانور لائے جاتے ہیں اور رواں برس بھی تقریبا اتنے ہی جانوروں کی آمد متوقع ہے ۔