جدہ: مسجد سے ائرکنڈیشنڈ چرانے والا گرفتار

منگل 9 اگست 2016 16:52

جدہ: مسجد سے ائرکنڈیشنڈ چرانے والا گرفتار

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): جد ہ کے مضافاتی علاقے میں ایک شہری نے مسجد کا اے سی چرا لیا ۔ لیکن اس کی بدقسمتی کے جب وہ اے سی چوری کر رہا تھا ۔تو کسی نے اس کی اے سی چوری کرنے کی پوری ویڈیو بنا لی ۔ ویڈیو بنانے والے شہری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ویڈیو میں چوری کرنے والے شخص اور اسکی گاڑی کو پہچان لیا ۔ پولیس نے چور کو گرفتارکیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔ اس سے پہلے ریاض میں ایک بنک کے سامنے کھڑی گاڑی سے رقم چرانے والے شخص کی ایک بچے نے ویڈیو بنائی تھی ۔ جس کے بعد اسے ویڈیو دیکھ کر گرفتار کر لیا تھا۔