کو ئٹہ میں معصو م اور بے گنا ہ لو گو ں کا خو ن بہا نے والے ظالمو ں کا اسلا م یا پاکستان سے کو ئی تعلق نہیں ہے، صدر ایف پی سی سی آئی

منگل 9 اگست 2016 16:48

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر عبدالر ؤف عالم نے سو ل اسپتال کو ئٹہ کے گیٹ پر خو د کش دھماکے کی سخت مذ مت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جا نوں کے ضیا ع پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیاہے ۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ دہشت گر د عبر تنا ک انجا م کو پہنچیں گے ۔ کو ئٹہ میں معصو م اور بے گنا ہ لو گو ں کا خو ن بہا نے والے ظالمو ں کا اسلا م یا پاکستان سے کو ئی تعلق نہیں ۔

معصوم انسانو ں کے خو ن سے ہا تھ رنگنے والے پو ری دنیا کیلئے قابل نفر ت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان بز دلو ں کو ہر گز نہ چھو ڑا جا ئے اور ان درندوں کو سفا کا نہ فعل کی سز ا ضرو ر ملنی چا ہیے ۔ اس واقعہ نے دہشتگر دی کیخلا ف جنگ میں ہمارے عز م کو مز ید مضبو ط کیا ہے اوردہشت گرد کبھی بھی دہشت گر دی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے عز م کو کمزور نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

اس ظلم کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ۔ عبدالرؤ ف عالم نے غمزدہ خاندانو ں سے ہمدردی کا اظہا ر کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا بھی کی ۔ انہو ں نے کہا کہ اتنے بڑ ے جا نی نقصان پر پو رے ملک سو گ کی لہر ہے اور شہید ہو نے والے ہمارے بھا ئی اور بہنیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پو ری پاکستانی قو م اپنے قو می جذ بے کے ساتھ دہشت گر دی کو کچلنے کیلئے متحد ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحہ نے ایک مر تبہ پھر یہ بات ثا بت کر دی ہے کہ دہشت گر دی ابھی پو ری طر ح ختم نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن جب چا ہیں ملک کے بہتر تشخص کو بد نام کر نے کیلئے عوام کو خون میں نہلا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پا ک چین اقتصادی راہداری ملک کی تقدیر بد لنے کا انقلا بی منصوبہ ہے جس کیلئے امن کا قیا م انتہا ئی نا گز یر ہے اس لیے حکومت کو اپنی پا لیسیو ں پر نظر ثا نی کر نا ہو گی ۔