وزیراعظم میاں محمدنوازشریف 14 اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کریں گے
منگل 9 اگست 2016 16:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف 14 اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کریں گے،پی آئی اے کی پریمیئر سروس کیلئے سری لنکا سے لیز پر لیئے گئے ایئربس 330 طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔طیاروں پر پینٹ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے کی پریمیئرسروس کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد پی آئی اے پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔
سروس میں مہنگے داموں کرائے پر حاصل ایئربس330طیارہ آپریٹ کیا جائیگا، ایئربس330طیارے کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کر دیا گیا ہے، طیارے پر خصوصی رنگ کرنے پر بھی پی آئی اے کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے۔ طیارے میں مسافروں کیلئے جدید انٹرٹینمنٹ اور فوڈ کی نئی ورائٹی پیش کی جائے گی۔پی آئی اے نے پریمیئر سروس کیلئے اسٹاف کے نئے یونیفارم کی بھی متعارف کرادی ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے نے سری لنکن ایئرلائن سے چار طیارے ویٹ لیز پر لیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.