وزیراعلیٰ سندھ نے زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:47:08 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:47:08 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:47:08 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:46:27 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:46:27 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:46:27 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:41:57 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:40:46 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:40:46 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:40:46 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:36:52
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

وزیراعلیٰ سندھ نے زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوسے رپورٹ طلب کرلی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جامع رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور کہاہے کہ عوام کی جان ومال سمیت سرکاری املاک کی حفاظت بھی حکومت کی ذمے داری ہے۔ جس علاقے میں تجاوزات اور قبضے ہوں وہاں کا ایس ایچ او ذمے دار ہوگا۔

وزیراعلی سندھ منگل کی صبح بھی ایکشن میں نظرآئے،انہوں نے سٹی کورٹ کادورہ کیااور سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا۔وزیراعلیٰ نے ڈی جے سائنس کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی اور اپنی درسگاہ کی یادیں بھی تازہ کیں۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ غیرقانونی قبضوں اور چائنا کٹنگ پر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں اب بھی چائنہ کٹنگ کی رپورٹس آرہی ہیں اور حکم دیا کہ چائنہ کٹنگ فوری بند کرائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال سمیت سرکاری املاک کی حفاظت بھی حکومت کی ذمے داری ہے۔یہ پالیسی بنائی جائے جس علاقے میں تجاوزات اور قبضے ہوں وہاں کا ایس ایچ او ذمے دار ہوگا۔

وزیر اعلی سندھ نے منگل کی صبح سٹی کورٹ کا دورہ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/08/2016 - 16:46:27 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان