سانحہ کوئٹہ بدترین دہشت گردی ‘ معصوم جانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے

سابق امیدواراسمبلی ورہنماء مسلم لیگ (ن) محمدالطاف بٹ کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 9 اگست 2016 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ بدترین دہشت گردی ‘ معصوم جانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ،عالمی دنیا بدترین دہشت گردی صرف مذمتی بیانات دے کر خاموشی اختیارنہ کرے ‘ سابق امیدواراسمبلی ورہنماء مسلم لیگ (ن) محمدالطاف بٹ نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ‘ شہداء اورزخمی ہونیوالے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں دہشت گردوں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ‘ کوئٹہ بم دھماکہ منصوبے کوناکام بناناچاہتی ہیں عوام افواج پاکستان کے ساتھ ملکر بیرونی عناصر کے منصوبوں کوناکام بنائیں عالمی طاقتیں صرف مذمتی بیان دے کراپنی نظریں نہ چرائیں ۔