کمانڈر سدرن کمانڈ کا بلال انور کاسی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

منگل 9 اگست 2016 16:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ان کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کاکہناتھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج شہداء کی اہلخانہ کیساتھ کھڑی ہے ۔ہم دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ بہر صورت دہشت گردی کاخاتمہ ممکن بنایاجائے گا۔