کویت: پولیس نے سڑکوں پر برہنہ پھرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا

منگل 9 اگست 2016 16:34

کویت: پولیس نے سڑکوں پر برہنہ پھرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا

کویت: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): کویتی پولیس نے شہرکی سڑکوں پر برہنہ حالت میں پھرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کنٹرول روم کو کسی نامعلوم شہری نے اطلاع دی تھی کہ اس نے ایک شخص کو دیکھا ہے جو برہنہ حالت میں شہر کی سڑکوں پر پھر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے شہر کی سڑکوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے برہنہ گھومنے والے شہری کو دیکھا اور گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری مخبوط الحواص ہے ۔ ذہنی بیماری کی وجہ سے اس کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ پولیس ذرائع نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔