پارلیمان اورسینیٹ وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔چیئرمین سینیٹ

اب بنیادی فیصلے کرنے کاوقت آگیاہے اگر ریاست کچھ بنیادی فیصلے کرے گی،تو دہشتگردی جیسے واقعات پر قابو پایا جاسکتاہے،یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے کا نہیں ہے۔رضاربانی کی سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اگست 2016 16:31

پارلیمان اورسینیٹ وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔چیئرمین سینیٹ

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست2016ء) :سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ بزدلانہ کاروائی ہے،اس طرح کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،پارلیمان اورسینیٹ دکھ کی گھڑی میں وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ میں وکلاء برادری سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء کی بڑی جدوجہد ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمان اورسینیٹ دکھ کی گھڑی میں وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔رضاربانی نے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کیلئے بنیادی فیصلے کرناہونگے۔ اب بنیادی فیصلے کرنے کاوقت آگیاہے اگر ریاست کچھ بنیادی فیصلے کرے گی تو دہشتگردی جیسے واقعات پر قابو پایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے کا نہیں ہے بلکہ دہشتگردی کے خلاف متحد ہوکر کچھ کرنے کا وقت ہے۔