جدہ: خواتین اپنے شوہر کی مرضی کے بغیر سفر نہیں کر سکتی: سعودی عالم دین

منگل 9 اگست 2016 16:23

جدہ: خواتین اپنے شوہر کی مرضی کے بغیر سفر نہیں کر سکتی: سعودی عالم دین

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): سعودی علما کونسل کے رکن سعودی عالم دین شیخ عبداللہ المنئی کے مطابق شادی کے بعدبیوی کا قانونی سر پرست اسکا شوہر ہو تا ہے ۔ اسلیے خاتون اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر سفر نہیں کر سکتی چاہے وہ اپنے والد کے ساتھ ہی کیوں نہ جا رہی ہو۔ اگر کوئی شوہر بغیر کسی وجہ سے اپنی بیوی کو جانے کی اجازت نہیں دے رہا تو وہ خاتون عدالت سے رجوع کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان معلا القطیبی کا کہناہے کہ خواتین اپنے شوہروں کی سرپرستی میں پاسپورٹ بنواتی ہیں ۔ یعنی ان کے سرپرست کے طور پر ان کے شوہروں کا نام ہی لکھا جاتا ہے ۔ سرپرست کی اجازت کے بغیر سفر کرنے والی خاتون کی سفری ٹکٹ کو شوہر ای پورٹل استعمال کر تے ہوئے منسوخ کر سکتا ہے ۔ لیکن ان تمام حالات میں خواتین کو عدالتوں سے ریلیف لینے کا حق حاصل ہے.