چین کے اشیائے صارفین کے نرخوں کے انڈیکس میں اضافہ

منگل 9 اگست 2016 16:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) چین کے اشیائے صارفین کے نرخ کا انڈیکس (سی پی آئی )جو کہ افراط زر کا اہم پیمانہ ہے ، جولائی میں 1.8فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ گیا جو کہ جون کی 1.9فیصد کے مقابلے میں کم ہے۔ اس کا اعلان شماریات کے قومی بیورو نے منگل کو کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی کے اعدادوشمار میں جولائی میں جب سی پی آئی جولائی 2014ء کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ،اپریل میں 2.3فیصد کے بعد سے مسلسل تیسرے ماہ کمی آئی ہے ، ماہانہ کی بنیاد پر سی پی آئی کی شرح میں جولائی میں 0.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،این بی ایس کے ماہر شماریات وائی یو نے افراط زر میں معمولی کمی کو خوراک کی قیمتوں میں کمی سے تعبیر کیا ہے ۔

خنزیر کے گوشت کے نرخ جولائی میں 16.1فیصد سالانہ بڑھ گئے جو کہ جون میں ریکارڈ کئے گئے ، 30.1فیصد کے اضافے سے کم ہے ، جنوری کے بعد سے سی پی آئی کا شمار نئے موازنہ بنیاد پر کیا جارہا ہے اور اس میں زیادہ مصنوعات اور سروسز شامل کی گئی ہیں جبکہ خوراک کا وزن کرنے میں معمولی کمی کی گئی ہے ۔