وزیر اعلی سندھ نے امجد صابری کے اہل خانہ کو مالی امداد دینے کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 16:11

وزیر اعلی سندھ نے امجد صابری کے اہل خانہ کو مالی امداد دینے کی منظوری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ کو مالی امداد کے لیے ایک کروڑ روپے کی منظوری دے دی ۔ معروف قوال امجد صابری کی شہادت کے بعد سندھ حکومت نے ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے امداد دینے اور خاندان کے کسی فرد کو ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا جس کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری عملی جامہ پہنانے کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے شہید امجد صابری کے ورثا کو فوری طور چیک حوالے کرنے کے لیے سیکریٹری محکمہ خزانہ کو ہدایت کر دی۔علاوہ ازیں وزیر اعلٰی سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کو امجد صابری کی اہلیہ کو ملازمت دینے کا بھی حکم دے دیا، انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو کمیٹی تشکیل دے کر تعلیمی اسناد سے متعلق تفصیل حاصل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے اہلیہ کی تعلیمی اسناد کا جائزہ لیکر ان کے لیے ملازمت کا بندوبست کیا جائے۔ یاد رہے کہ امجد صابری کو لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :