مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث شہر کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

مانسہرہ

مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث شہر کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

مانسہرہ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء) مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث شہر کی تمام رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، بیشتر مقامات پر نالے بند ہونے سے پانی دکانوں اور گوداموں میں داخل ہو گیا، کشمیر بیکری سڑک کا نالہ بند ہونے سے سڑک جھیل کا منظر پیش کرنے لگی جس سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

بارش اتنی شدید تھی کہ گھروں کو واپس جانے والے افراد بھی پناہ گاہ ڈھونڈتے رہے جبکہ گاڑیوں کے علاوہ پیدل چلنے والوں کو سڑک کے ساتھ بنے نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث پانی سڑک پر کھڑا ہونے سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر گلیوں میں نالیاں بند ہونے سے تمام گلیاں پانی سے بھر گئی جبکہ بارش سے کچے مکانوں اور جانوروں کے باڑوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
09/08/2016 - 16:10:34 :وقت اشاعت