ایبٹ آبادمحکمہ تعلیم نے دوران سروس فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو باقاعدہ بھرتی کے آرڈر جاری کر دیئے

منگل 9 اگست 2016 16:09

ایبٹ آباد۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) محکمہ تعلیم مردانہ ایبٹ آباد کی جانب سے دوران سروس ہونے والے ملازمین کے 10 بچوں کو کلرکس کی پوسٹوں پر بھرتی کے باقاعدہ آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تقرری کے آرڈر ڈپٹی کمشنر کے نمائندے اے ڈی سی اور ڈی ای او مردانہ ضیاء الدین نے متعلقہ افراد کو دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوتعینات کلرکوں کو اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مذکورہ کلرکوں کی 18 روزہ تربیت کی گئی جس میں انہیں دفتری امور نمٹانے اور کمپیوٹر ٹریننگ بھی فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن، صوبائی وزیر تعلیم، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون سمیت مختلف افسران وقتاً فوقتاً ورکشاپ کا دورہ بھی کرتے رہے ہیں جنہوں نے ڈی ای او مردانہ کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :