پاک ایران جوائنٹ چیمبرز آف کامرس کے قیام سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، ناصر حمید خاں

منگل 9 اگست 2016 16:08

لاہور۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت کے فروغ سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سرحدیں ساتھ ملتی ہیں اس لیے زمینی راستے کے ذریعے تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک ایران جوائنٹ چیمبرز آف کامرس کے قیام سے پاکستانی تاجروں کو ایران میں صنعت و تجارت کیلئے بہتر ماحول میسر آئے گااوردونوں ممالک میں ایک دوسرے کی مصنوعات متعارف کروانے سے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی وفود کے تبادلوں اور معاشی ترقی کے لئے دوطرفہ تعاون کو ہر سطح پر فروغ دینے سے پاکستان کو اپنی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ سے نہ صرف پاکستان کی صنعتیں ترقی کرینگی بلکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :