استور ،صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ،عابد علی بیگ

منگل 9 اگست 2016 16:05

استور ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علما ء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور قیام امن حکومت کا ساتھ دیں،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری، بونجی ڈیم، دیامر بھاشا ڈیم سمیت درجنوں اہم منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں جس سے عوام کی زندگیوں میں ایک معاشی انقلاب برپاہو گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں گلگت بلتتسان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے اور جلد ہی ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہو جائے گا۔