سعودی حکومت نے کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے ادائیگیاں کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کردی

منگل 9 اگست 2016 15:31

ریاض ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) سعودی عرب کی حکومت نے کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے ادائیگی کمنیوں کے ملازمیں کو تنخواہوں کی ادئیگی سے مشروط کردی اور کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا نہ کرنے والی کمپنیوں کو حکومت کی طرف وا جب الادا رقومات کی ادائیگی نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت محنت نے یہ اقدام کمپنیوں کی طرف سے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر کیا ہے ۔

اس ضمن میں سعودی وزارت محنت نے خادمالحرمیں شریفین کی طرف سے احکامات کی موصولی کی تصدیق کر دی ہے جن میں تارکین وطن کے قیام وطعام ، تنخواہوں کی ادائیگی اور اپنے وطن واپسی کے خواہشمند تارکین وطن کی واپسی کے انتظامات بارے اقدامت کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :