خوشحال خان خٹک ،فرید ، ہزارہ ایکسپریس اور بولان میل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 09/08/2016 - 16:00:29 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:51:49 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:43:16 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:41:45 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:39:08 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:31:10 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:31:10 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:29:24 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:29:24 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:29:24 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 15:28:25
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

خوشحال خان خٹک ،فرید ، ہزارہ ایکسپریس اور بولان میل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائی جائیں گی، ریلوے کو 3350.916ملین روپے سالانہ آمدن ہو گی، معاہدہ تین سال کے لیے ہوگا،

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے محمد جاوید انور کا ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب

لاہور۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء)پاکستان ریلویز نے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے چار ٹرینوں کی نجی شعبہ کے اشتراک سے کمرشل مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں منگل کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے محمد جاوید انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، بولان میل اور فرید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائی جائیں گی۔

ان ٹرینوں سے ریلوے کو تقریبا 3350.916ملین روپے سالانہ آمدن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس(پشاور سے کراچی سٹی براستہ اٹک سٹی ‘کندیاں ‘کوٹ ادو‘جیکب آباد ‘لاڑکانہ ‘کوٹری) کایکم اگست سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ہزارہ ایکسپریس (حویلیاں سے کراچی سٹی براستہ راولپنڈی ‘لالہ موسی ‘سرگودھا‘جھنگ ‘خانیوال‘روہڑی) اوربولان میل(کراچی سٹی سے کوئٹہ براستہ کوٹری ‘لاڑکانہ ‘دادو‘جیکب آباد ‘کوئٹہ) کا باقاعدہ آغاز 14اگست سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فرید ایکسپریس(لاہور سے کراچی سٹی براستہ قصور‘پاکپتن‘لودھراں ‘روہڑی) کا باقاعدہ آغاز 21اگست سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے لیے میسرز پریکس نے سب سے زیادہ بولی 844.915ملین روپے دی ہے۔ہزارہ ایکسپریس کے لیے سید جمیل اینڈ کمپنی نے سب سے زیادہ بولی 1052.921ملین روپے دی ہے۔بولان میل کے لیے میسرز رانو جسکانی اینڈ کمپنی نے سب سے زیادہ بولی 520.159ملین روپے دی ہے ۔

فرید ایکسپریس کے لیے سید جمیل اینڈ کمپنی نے سب سے زیادہ بولی 932.921ملین روپے دی۔انہوں نے کہا کہ کامیاب بولی دہندگان سات دن کا کرایہ بمعہ 10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جمع کروائیں گے۔یہ معاہدہ تین سال کے لیے ہوگا جو کہ چوتھے سال کے لیے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/08/2016 - 15:31:10 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان