پی سی بی نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے باہر بیٹھے سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کریگا
منگل 9 اگست 2016 15:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے دیار غیر میں بیٹھے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سمیت ملک بھر میں قائم کی جانیوالی کرکٹ اکیڈمیز میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے اپنے اسٹرٹیجی پیپر کو مکمل کرتے ہوئے پی سی بی کے اعلی حکام کو بریفنگ دی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے بیرون ممالک بیٹھے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات لینے کی درخواست کی تھی تاکہ ان سابق کرکٹرز کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کوچنگ سہولیات فراہم کی جائے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے اعلی حکام نے مدثر نظر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں سابق کرکٹرز کی خدمات لینے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے جس کے تحت وہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی مرحلہ وار خدمات حاصل کرینگے جبکہ پہلے مرحلے میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ، محمد یوسف، راشد لطیف ، آف سپنر ثقلین مشتاق، فاسٹ باولر عاقب جاوید اور محمد اکرم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.