انڈونیشیا کے دارالحکومت میں ایئر پورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح

منگل 9 اگست 2016 15:05

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء )انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس طرح علاقے کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے اس ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیے آسانی پیدا ہو گئی ہے۔ انڈونیشیا کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ بودی کریا سومادی کے مطابق سوئیکارنو ہاتا ایئرپورٹ کے ٹرمینل تین پر قریب 533 ملین کی لاگت آئی ہے اور یہ اندرون ملک اور انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کام کرے گا۔ اس ٹرمینل کو سالانہ ڈھائی کروڑ مسافر استعمال کر سکیں گے۔