کوئٹہ میں دھماکے کے بعد ملک بھرمیں سکیورٹی سخت

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 14:47

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) کوئٹہ میں دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام سرکاری محکموں ‘تعلیمی اداروں‘ یونیورسٹیز اور حساس مقامات کے علاوہ ریلوے اسٹیشنز‘ بس اسٹینڈ‘ ویگن اڈوں کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات کے حوالہ سے بھی متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ کھیلوں کے مقابلہ جات اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے کسی قسم کی غفلت نہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔