لیگ اسپنر عادل رشید کی اوول ٹیسٹ میں شمولیت کا اشارہ

منگل 9 اگست 2016 14:36

لیگ اسپنر عادل رشید کی اوول ٹیسٹ میں شمولیت کا اشارہ

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء)انگلش ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے اشارہ دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف اوول ٹیسٹ میں اسپنر عادل رشید کو حتمی اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے اشارہ دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف اوول ٹیسٹ میں اسپنر عادل رشید کو حتمی اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ معین علی کے ساتھ مخالف ٹیم پر دو دھاری اسپن تلوار کی مانند حملہ کرسکیں۔ ٹریور بیلس وکٹ کا جائزہ لینے کے بعد آخری میچ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ کریں گے ۔