کارکردگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، منظور وسان

منگل 9 اگست 2016 14:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ کارکردگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، افسران اور ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں۔صوبائی وزیر نے سائٹ لمیٹڈکے دفتر پر چھاپا مارا اور مختلف سیکشن کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے غیرحاضری پر ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غلام مجتبیٰ جویو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے دفتر میں ٹوٹی کرسیوں اورگندگی پربرہمی کا اظہار کیا ۔دورے کے دوران سیکرٹری کا دفتر بھی خالی ملا جس پر سیکرٹری آغا فخر جبکہ ڈپٹی چیف انجینئرعبدالمالک بھٹی کو بھی شوکاز دیدیا۔صوبائی وزیر نے ملازمین کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر بائیومیٹرک کلرک کو شوکاز جاری کردیا، سائٹ لمیٹڈدفترمیں 914 ملازمین میں سے 308 غیر حاضر تھے ‘منظور وسان نے غیر حاضر ملازمین کا بائیو ڈیٹا حاصل کرلیا اور ان کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :