ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس کے تیسرے روز کے اختتام پر چین اور امریکہ کے طلائی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 09/08/2016 - 14:03:30 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 14:03:28 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:59:34 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:59:31 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:59:28 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:54:37 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:21:41 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:15:46 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:15:42 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:15:39 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:13:05
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس کے تیسرے روز کے اختتام پر چین اور امریکہ کے طلائی تمغوں کی تعداد برابر ہوگئی

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء)ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس کے تیسرے روز کے اختتام پر چین اور امریکہ کے طلائی تمغوں کی تعداد برابر ہوگئی ہے تاہم مجموعی طور پر امریکہ 19 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر لگاتار دوسرے دن سرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق اولمپکس کے میزبان ملک برازیل کو بھی دو دن کے انتظار کے بعد پہلا طلائی تمغہ مل گیا ہے۔

برازیل کے لیے طلائی تمغہ خواتین کے جوڈو کے 57 کلوگرام زمرے میں رفیلا سلوا نے جیتا۔ ان کے اس کارنامے کو غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان کی پرورش ریو کے انتہائی پسماندہ علاقے میں ہوئی ہے ‘تیسرے دن تیراکی میں چار مقابلوں کے فائنل کھیلے گئے۔گذشتہ روز 400 میٹر فری سٹائل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے چینی تیراک سن یانگ نے 200 میٹر فری سٹائل مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

انھیں دو دن قبل آسٹریلیا کے طلائی تمغہ حاصل کرنے والے میک ہورٹن نے ممنوعہ ادویات لینے والا دھوکے باز کہا تھا اور چین نے اس بیان پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔امریکہ کے رائن مرفی نے مردوں کے 100 میٹر کے بیک سٹروک مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ‘ چین کے شو جیاوٴ کو نقرئی اور امریکہ کے ڈیوڈ پلمر کو کانسی کا تمغہ ملا۔خواتین کے 100 میٹر بریسٹ سٹروک مقابلے میں امریکہ کی لیلی کنگ نے روس کی متنازع تیراک یولیا ایفیمووا کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا ‘روسی تیراک پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کا شبہ رہ چکا ہے۔

19 سالہ کنگ پہلی بار اولمپکس میں شریک ہوئی ہیں اور انھوں نے اس مقابلے میں نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔انھوں نے مقررہ فاصلہ 01.04.93 سیکنڈز میں طے کیا ‘ روسی تیراک کا وقت 01.05.50 سیکنڈز رہا۔ اس مقابلے میں کانسی کا تمغہ امریکہ کی کیٹی مائلی کو ملا۔تیراکی میں ہی ہنگری کی خاتون تیراک کیٹنکا ہوسزو نے 100 میٹر بیک سٹروک مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

انھوں نے امریکہ کی کیتھلین بیکر کو شکست دی۔جاپان نے مردوں کے جمناسٹکس مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کر کے اس تمغے پر چین کی آٹھ سالہ حکمرانی کو ختم کر دیا۔ویٹ لفٹنگ یا وزن اٹھانے کے مقابلے میں کولمبیا کے آسکر فیگیوروا نے مردوں کے 62 کلو زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس زمرے میں انڈونیشیا نے نقرئی ‘ قزاقستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اولمپکس میں پہلی بار خواتین کے رگبی مقابلے منعقد کرائے گئے جس میں آسٹریلیا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 17-24 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا ‘ کانسی کا تمغہ کینیڈا نے برطانیہ کی ٹیم کو ہرا کر حاصل کیا۔چین کے لن یوے نے اپنے طلائی تمغے کو اپنی والدین کو منسوب کیا ہے کیونکہ بچپن میں انھوں نے ان کی ٹریننگ کے لیے اپنے گھر بار کو بیچ دیا تھا۔

لن یوے نے چین ایسن کے ساتھ دس میٹر سنکرونائز ڈائیونگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا ‘روس کی یانا ایگورین نے خواتین کے شمشیر زنی کے مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیاوہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی روسی خاتون ہیں۔ انھوں نے روس کی ہی سوفیہ ویلیکایا کو شکست دی جبکہ یوکرین کی اولگا خارلان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ‘جرمنی نے انڈیا کی ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی ہے تاہم ابھی بھی ہندوستان کو ہاکی میں میڈل کی امید قائم ہے۔

اٹلی کے نکولو کیمپریانی نے دس میٹر ایئر رائفل میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔تیسرے دن کے اختتام پر امریکہ پانچ طلائی، سات نقرئی اور کانسی کے سات تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے ‘ چین پانچ طلائی، تین نقرئی اور کانسی کے پانچ تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا چار طلائی کے ساتھ تیسرے جبکہ اٹلی اور جاپان چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
09/08/2016 - 13:54:37 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان