عسیر: سعودی شہری بندروں کی وجہ سے مشکل میں پھنس گیا

منگل 9 اگست 2016 13:48

عسیر: سعودی شہری بندروں کی وجہ سے مشکل میں پھنس گیا

عسیر: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): سعودی عرب کے علاقے عسیر میں ایک سعودی شہری کے فارم پر بندروں نے حملہ کر دیا۔ جس سے سعودی شہری کی اگائی گئی فصل کو شدید نقصان پہنچا ۔ سعودی شہری نے بندروں کو مارنے کے لیئے اپنی آٹومیٹک رائفل سے گولیاں چلا دیں مگر ان گولیوں کی زد میں غلطی سے ایک 70سالہ سعودی شہری آکر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عسیر کے علاقے الجوف میں سعودی شہری کے فارم کے پاس سے گزرنے والے معمر شہری کے سینے میں گولی لگی تھی ۔

سعودی شہری کو جیسے ہی احساس ہوا کہ معمر شخص کو گولی لگی ہے ۔وہ اسے دیکھنے کے لیئے اس کی کار کی طرف گیا ۔لیکن معمر شہری کے ڈرائیور نے سعودی سہری سے شدید مارپیٹ کی ۔ پولیس نے مقامی ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ جبکہ مقامی سعودی شہری کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔